کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ حکومت نے صوبے میں توانائی بچت مہم کے تحت پابندیوں کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کردی، ہفتے کو کاروباری اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری توانائی بچت مہم کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کو صوبہ بھر میں کاروباری اوقات کار کی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق عام دنوں میں ہوٹلز، ریسٹورانٹس، کافی شاپس کے لئے اوقات کار رات ساڑھے 11 بجے تک کردیئے گئے جبکہ ہفتے کو ہوٹلز، ریسٹورانٹس بلاتعطل کھلے رکھے جاسکیں گے۔
ملک بھر میں بجلی کے غیر معمولی شارٹ فال کے باعث سندھ حکومت نے توانائی کی بچت مہم کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت تمام کاروباری مراکز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، چائے اور کافی شاپس کو رات 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
توانائی بچت مہم، سندھ میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نیا نوٹیفکیشن جاری








