بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپر ٹیکس معیشت پر بڑا حملہ، صنعتیں تباہ اور فیکٹریوں کو تالے لگ جائیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس معیشت پر ایک بڑا حملہ ہے،اس سے صنعتیں تباہ اور فیکٹریوں کو تالے لگ جائیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلا بجٹ کاغذی اور جعلی تھا مگر اصل بجٹ اب آ رہا ہے، بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی،کاروبار متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ مکمل نہیں ہوا ہے۔