راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان نیوی وار کالج لاہورکا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیوی وار کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئرایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 51ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب میں جیو اسٹریٹیجک ماحول ،قومی سلامتی کے مسائل اور جوابی اقدامات کو اجاگر کیا ۔آرمی چیف نے قومی سلامتی کے چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے حوالے سے مسلح افواج کے کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بلند حوصلے اور قربانیوں کی شاندار روایات سے مزین ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا تری ہے ۔آرمی چیف نے وار کالج کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو جنگ کے حوالے سے دی جانے والی معیاری تربیت کو سراہا۔
پاک بحریہ بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی مضبوط فورس ،ہمیشہ توقعات پر پورا تری ،آرمی چیف








