راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے ن لیگی امیدوارکے جلسے میں خطاب کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما شیخ عبدالقدوس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں راولپنڈی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی انتخابی مہم میں شریک تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ عبدالقدوس پی پی 7 سے ن لیگ کے امیدوارراجہ صغیر کے جلسے میں خطاب کے بعد کرسی پر بیٹھتے ہی دل کا دورہ پڑا۔انہیں فوری طورپرمقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم، وہ جانبرنہ ہوسکے۔
انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد ن لیگی رہنما انتقال کرگئے








