بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف

 

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ایک نوجوان کو شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد اس وقت شدید دھچکا لگا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی نئی نویلی دلہن دراصل مرد ہے۔
چٹاگانگ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی نئی نویلی دلہن درحقیقت ایک مرد ہے۔
یہ انکشاف جمعہ 25 جولائی کو ہوا جس کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی اور خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔ دلہن کا نام سامعہ بتایا جا رہا تھا مگر اصل میں اس کا نام محمد شاہین الرحمٰن ہے جو ابوالقاسم نامی شخص کا بیٹا ہے اور چٹاگانگ کے عیدگاہ بوبازار علاقے کا رہائشی ہے۔
شاہین الرحمٰن نے فیس بک پر سامعہ کے نام سے ایک لڑکی کا جعلی پروفائل بنا رکھا تھا، جہاں اس کی دوستی محمود الحسن شانتو نامی نوجوان سے ہوئی بعد میں دونوں کی 7 جون کو اہلِ خانہ کی رضامندی اور ایک مولوی کی موجودگی میں شادی کر دی گئی۔