بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زیورات بھرا بیگ لندن ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا، اروشی روٹیلا کا دعویٰ

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا قیمتی زیورات سے بھرا ہوا بیگ لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں، اور واپسی پر ان کا بیگ ائیر پورٹ سے غائب ہو گیا۔

اروشی نے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتنے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود بیگ کی چوری کیسے ممکن ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے بیگ اور ٹکٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری مدد کی اپیل کی ہے تاکہ بیگ واپس مل سکے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بیگ میں تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی زیورات تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2023 میں بھی اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا 24 قیراط سونے سے تیار کردہ آئی فون نریندر مودی اسٹیڈیم میں گم ہو گیا تھا۔