معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ہوگن کی طبی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت کی وجہ شدید دل کا دورہ بنی۔
جبکہ بعد از مرگ طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ خاموشی سے خون کے سرطان اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی جیسے سنگین امراض میں مبتلا تھے۔
فلوریڈا کے علاقے سیفٹی ہاربر میں ایمرجنسی سروسز نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
رپورٹس کے مطابق، ہلک ہوگن کی طبیعت میں خرابی کے باعث ان کے اہل خانہ نے فوری طور پر مدد طلب کی، لیکن دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔
ہلک ہوگن 1980 اور 1990 کی دہائی میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سب سے مقبول چہروں میں سے ایک تھے۔
وہ نہ صرف ریسلنگ کے رنگ میں، بلکہ فلموں، ٹی وی شوز اور اشتہارات میں بھی مقبول رہے۔









