کابل(نیوز ڈیسک) طالبان کی حکومت نے پاکستان، متحدہ عرب امارات، بھارت اور دیگر دوست ممالک اور امدادی تنظیموں کا حالیہ مہلک زلزلے سے متاثرہ افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ زلزلے، سمندری طوفان، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہیں، ہم بھی ماضی کی دیگر مشکلات کی طرح اس آزمائش کو برداشت کر رہے ہیں۔
1/3
Earthquakes, hurricanes, floods and other natural disasters are a test from the Almighty. We too are enduring this ordeal like the other hardships in the past. We are patient and stand with our people.We will always remember those who gave us their helping hand in
— Ministry of Interior Affairs- Afghanistan (@moiafghanistan) June 24, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ہم صبر سے کام لیتے ہیں اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔
سراج الدین حقانی نے انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسی محفوظ دنیا کے لیے دعا کرتے ہیں جس میں تمام لوگ راحت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کریں۔
1/3
Earthquakes, hurricanes, floods and other natural disasters are a test from the Almighty. We too are enduring this ordeal like the other hardships in the past. We are patient and stand with our people.We will always remember those who gave us their helping hand in
— Ministry of Interior Affairs- Afghanistan (@moiafghanistan) June 24, 2022
واضح رہے کہ افغانستان میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے طبی سامان کی کمی ہے۔ زلزلے سے ایک ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا جمعہ کو آنے والے آفٹر شاک کے نتیجے میں مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے۔