بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے ڈیل کی آفر لے جانے پر علی امین پر جوتی اٹھا لی تھی، سہیل وڑائچ کا انکشاف

 

سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ملکی سیاست اور طاقت کے کھیل پر اہم انکشافات کیے ہیں۔ معروف اینکر پرسن منصور علی خان کو ایک خصوصی انٹرویو میں سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کو 100 فیصد آفر دی گئی تھی ،آفر لانے پر گنڈا پور پر جوتی اُٹھائی گئی ،بشریٰ بی بی کی آمد عمران خان کی بڑی سیاسی غلطی بنی،علیمہ خان، عمران خان کا فیمیل ورژن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک پی ٹی آئی طاقتور ہے، موجودہ حکومت چلتی رہے گیاور صدر آصف زرداری کو ہٹانے کی سوچ اب بھی موجود ہے۔سہیل وڑائچ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر بنانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک ریاض کے ساتھ معاملات وعدہ معاف گواہ بنے بغیر طے ہو گئےجبکہ مریم نواز کا گراس روٹ لیول پر اثر واضح نظر نہیں آیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پوچھاکیا اصل وزیراعظم محسن نقوی ہیں؟”ان کا تجزیہ تھاموجودہ نظام چل رہا ہے، مگر آئیڈیل نہیں ہے۔