لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزارت عظمٰی جانے کے بعد رابطہ ختم کردیا۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پریس کانفرنس میں صحافی کے عمران خان سے متعلق سوال پرانکشاف کیا کہ عمران خان نے ان سے رابطہ ختم کردیا۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں بلکہ عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد رابطہ ختم کردیا ہے۔ جیسے ہی وہ گئے میرا رابطہ آف ہوگیا۔انہوں نے کردیا۔جب رمیز راجا سے پوچھا گیا کہ کیا بلاک کردیا تو چئیرمین پی سی بی نے اثبات میں سرہلایا اورمسکرا دئیے۔
Pakistan Cricket Board (PCB) Chairman Ramiz Raja said on Friday that he wanted to maintain good relations with Prime Minister Shehbaz Sharif after former premier Imran Khan “cut off contact with him.”#RamizRaja #ImranKhan #TheCorrespondentPk pic.twitter.com/j0X6mIu6mc
— The Correspondent PK (@correspondentPk) June 24, 2022
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہیں اپنے پروجیکٹس سے متعلق انہیں آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کا وقت مانگا ہے ۔
رمیز راجا عمران خان کے قریب سمجھے جاتے تھے اورانہیں عمران خان نے ہی پی سی بی کا چئیرمین مقررکیا تھا تاہم رمیز راجا شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی بطورچئیرمین پی سی بی فرائض انجام دے رہے ہیں۔