ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل کی طبیعت خراب ہونے پر اُن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہناز گل کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ اُن کو جلد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے اداکارہ کی بیماری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔
شہناز گل کے بھائی شہباز بد شاہ نے اپنی بہن کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کال کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں اداکارہ کو ہسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ بدر شاہ نے مداحوں سے اپنی بہن کی جلد صحتیانی کیلئے دعاوں کی بھی اپیل کی تھی۔









