بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خرید لیں، شہریت کی تیاری کر رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ملکی بیوروکریسی پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آدھی سے زائد بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں بنا رکھی ہیں اور شہریت لینے کی تیاریوں میں ہے، مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنا بچا ہوا کھا رہے ہیں اور سینے پیٹ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قریبی بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر چار ارب کی سلامی لی ہے اور اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان اپنا بچا ہوا کھا رہے ہیں اور سینے پیٹ رہے ہیں۔ ان کے پاس نہ کوئی پلاٹ ہے اور نہ ہی غیر ملکی شہریت ہے کیونکہ انہیں الیکشن لڑنا ہے۔ یہ بیوروکریسی پاکستان کی سرزمین کو آلودہ کر رہی ہے۔