اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہمارے وطن عزیز میں گزشتہ دو تین سالوں کے دوران 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اس بات کا انکشاف پروگرام خبر کے میزبان محمد مالک نے اپنی رپورٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں ایک بڑی شخصیت نے میٹنگ کی جس میں بتایا گیا کہ 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔
مذکورہ بڑی شخصیت نے ان لوگوں کی فہرستیں بنانے کی ہدایت کی جنہوں نے بہت زیادہ کرپشن کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہدایات کے مطابق بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور ٹھیکیداروں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔
اس سلسلے میں ایف اے ٹی ایف سیل کو فعال کر دیا گیا ہے اور ایجنسیوں کو ٹاسک بھی دے دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ بیوروکریٹس ایس آئی ایف سی کی ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محمد مالک نے مزید کہا کہ اب بڑے فیصلے کر لیے ہیں، پہلی ترجیح 500 ارب روپے کی ریکوری ہو گی۔









