اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی خریدوفروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
انتظامیہ نے شہر کے تمام سٹالز سے باجے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تمام افسران فوری طور پر فیلڈ میں جائیں اور کارروائی کو یقینی بنائیں۔
ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ باجوں کے خلاف یوم آزادی تک روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جس علاقے سے باجے برآمد ہوئے اس کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہوگا۔









