اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہِ راؤ میں یوم آزادی کے موقع پر ملک میں چار چھٹیاں ہو سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے یوم آزادی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
چہلم امام حسین 15 اگست کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں تاہم صوبائی اور مقامی سطح پر چہلم کے موقع پر تعطیل ہوگی۔ گزشتہ سال راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس طرح 14 اور 15 اگست کو مخصوص علاقوں میں چھٹیاں بن گئیں۔ اس کے ساتھ 16 اگست کو ہفتہ اور 17 اگست کو اتوار کی چھٹیاں بھی شامل کی جائیں گی۔









