بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ممتاز طبلہ نواز اور کلاسیکی موسیقی کے درخشاں ستارے استاد کالو خان انتقال کرگئے

 

پاکستان کے ممتاز طبلہ نواز اور کلاسیکی موسیقی کے درخشاں ستارے استاد کالو خان لاہور میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے برصغیر میں فنِ طبلہ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ۔

استاد کالو خان، مشہور موسیقار استاد تافو کے شاگرد تھے اور انہوں نے اپنی فنی زندگی میں پاکستان اور بھارت کے کئی نامور موسیقاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کے ساتھ پرفارم کیا۔ ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نصرت فتح علی خان جیسے عالمی شہرت یافتہ فنکار کے ساتھ بھی اسٹیج شیئر کیا، اور اپنی طبلہ نوازی کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کا وقار بلند کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sur Seva (@surseva512)


استاد کالو خان کے فن کے چرچے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت، یورپ، مشرق وسطیٰ اور امریکہ تک پھیلے ہوئے تھے۔ ان کے شاگردوں کا ایک وسیع نیٹ ورک پوری دنیا میں موجود ہے، جو آج ان کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔

استاد کالو خان اپنے پیچھے پانچ بیٹے سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا عباس خان اس وقت برطانیہ میں مقیم ہے، جو اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے خود بھی طبلہ نوازی میں مہارت رکھتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے۔

استاد کالو خان کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کی گئی جس میں فنکار برادری، مداح اور اہلِ خانہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔انکے جانے سے فنِ موسیقی کا یہ درخشاں چراغ بجھ گیا مگر ان کا فن، تربیت، اور اثر ہمیشہ زندہ رہے گا۔