بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر آصف علی زرداری کا میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قوم کے لیے مشعلِ راہ قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی 67 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 67 برس قبل شہید نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے اور پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی بدولت محفوظ ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے اور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر دلیری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔