اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، بنی گالہ میں ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، بنی گالہ کے ملازمین کو خرید کر جاسوس ڈیوائس لگانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بنی گالہ میں ہی موجود ایک ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
ملازمین کو عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگانے کیلیے پیسے دیے گئے تھے کہ ایک ملازم نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کردیا۔
اطلاع کے بعد بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے مذکورہ واقعے پر کہا ہے کہ ہم کچھ ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں عمران خان کی جان کو خطرات ہیں اور حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو عمران خان کی سیکیورٹی سے آگاہ کرچکے ہیں۔
عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام،بنی گالہ میں ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا








