بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلی بیوی نے سوتن کو 80 فیصد جگر عطیہ کرکے سب کوحیران کردیا

طائف(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک حیران کن اور متاثر کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنی سوتن کی جان بچانے کے لیے اپنی قیمتی چیز قربان کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نورا سالم الشمری، جو ماجد بلدہ الروقی کی پہلی اہلیہ ہیں، نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی تغرید عوض السعدی کو 80 فیصد جگر عطیہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ تغرید طویل عرصے سے گردوں کی ناکامی کے باعث ڈائیلیسز پر تھیں، اور اس بیماری نے ان کے جگر کو بھی شدید نقصان پہنچایا تھا۔

شوہر ماجد نے علاج کے لیے امریکہ سمیت مختلف مقامات کا رخ کیا، لیکن کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی۔ اس صورتحال میں انہوں نے خود اپنی دوسری بیوی کو گردہ دینے کا ارادہ کیا۔ شوہر کی اس قربانی کو دیکھتے ہوئے پہلی بیوی نورا نے انسانیت اور ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنا جگر دینے کا فیصلہ کیا۔

طبی ٹیسٹ کے بعد دونوں کا بلڈ گروپ میچ ہوا اور کامیاب آپریشن مکمل کیا گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں انسانیت، قربانی اور محبت کی ایک نایاب مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔