بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ 9 مئی مقدمات: شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال کی سزا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے سے متعلق دونوں مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔ عدالت نے یہ فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد سنایا۔

پہلا مقدمہ 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کا تھا، جس میں 45 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ اس کیس میں 25 ملزمان گرفتار، 15 اشتہاری جبکہ ایک ملزم کا انتقال ہو چکا تھا۔ دوسرا مقدمہ جناح ہاؤس کے قریب جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھا، جس میں بھی 45 سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی اور 17 ملزمان کا جیل ٹرائل ہوا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی بریت کی وجہ یہ قرار دی کہ ایک مقدمے میں پہلے ہی ثابت ہو چکا تھا کہ واقعے کے وقت وہ کراچی میں موجود تھے، اس لیے ان کا لاہور میں موجود ہونا ممکن نہیں تھا۔

اسی دوران، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو دونوں مقدمات میں 10، 10 سال جبکہ عالیہ حمزہ اورصنم جاوید کو پانچ5سال قید کی سزا سنائی۔