بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی جاسوسی ،اعلیٰ پولیس افسران تفتیش میں مصروف

اسلام آباد ( ملک نجیب ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کے حوالے سے رات گئے تک وفاقی پولیس کے اعلی افسران عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ موجود رہے اور رات گئے تک مبینہ جاسوسی کی کوشش کے حوالے سے تفتیش میں مصروف رہے تاہم آخری اطلاعات تک پولیس کو اس حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، بنی گالہ کے ملازمین کو خرید کر جاسوس ڈیوائس لگانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بنی گالہ میں ہی موجود ایک ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ ملازمین کو عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگانے کیلیے پیسے دیے گئے تھے کہ ایک ملازم نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کردیا۔ اطلاع کے بعد بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ اس حوالے سے متعلقہ تھانے کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سینئر افسران عمران خان کی رہائشگاہ پر موجود ہیں اور اس حولے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی درخواست موصول ہوئی ہے تاہم رات گئے تک پولیس تفتیش میں مصروف تھی ۔