بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کو الیکشن میں شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔
اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان نے ڈاکو راج کی جانب سے نیب ترامیم کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ پریڈ گراونڈ میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔
شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ جولائی کا مہینہ بہت اہم ہے، لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر منحرف اور لوٹے ارکان کو شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد اپنی سیاسی پیش گوئیوں اور بیانات کے حوالے سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں، اس سے پہلے بھی وہ متعدد بار کئی پیش گوئیاں کرچکے ہیں، جن میں سے متعدد غلط ثابت ہوئیں۔