facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت کی آصف زرداری سے ملاقات ،عدم اعتماد پر مشاورت

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدرو سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں زرداری ہاوس پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ ہیں۔ زرداری ہاوس میں چوہدری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات جاری ہے۔دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری شجاعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے بھی ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔