بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مہنگائی میں پھرسے اضافہ، ایک ہفتےمیں کونسی چیزکتنی مہنگی ہوئی؟

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں بے قاعدگی ایک بار پھر عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ۔ سرکاری نرخ 173 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اسلام آباد، پشاور اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مہنگائی کی مجموعی شرح بھی ایک بار پھر چڑھاؤ کی طرف گامزن ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد موجودہ شرح 2.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
مہنگی ہونے والی اشیاء
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ ان میں روزمرہ کی اشیاء جیسے:
ٹماٹر : فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگے
چکن: فی کلو 19 روپے 67 پیسے کا اضافہ
انڈے: فی درجن 6 روپے 19 پیسے کا فرق
چینی: فی کلو 52 پیسے مہنگی
آٹا : فی تھیلا 21 روپے 18 پیسے مہنگا
اس کے علاوہ پیاز، لہسن، دال ماش، لکڑی، گڑ بھی مہنگے ہوئے۔
سستی ہونے والی اشیاء:
اسی دوران کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی
کیلے : فی درجن تقریباً 4 روپے سستے
آلو: فی کلو 1 روپے 37 پیسے کم
ایل پی جی (گھریلو سلنڈر) : 10 روپے 39 پیسے سستی
دال چنا، مسور، مونگ، چاول، نمک اور گھی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی۔
25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی خاص فرق نہیں آیا، جن میں تازہ دودھ، دہی، بریڈ، سگریٹ سمیت کئی گھریلو اشیاء شامل ہیں۔