چیئرمین پیپلزپارٹی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ کے پی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نقصانات کا ازالہ کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے بات ہوئی ،تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں، زخمیوں کا بھرپور خیال رکھا جائے گا، ہسپتالوں میں تمام ریسورس استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جانی نقصان کے ساتھ ساتھ انفرا اسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا ، وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے سے درخواست ہے کہ رابطے میں رہے۔
بیرسٹڑ گوہر نے کہا کہ اسوقت ہماری پوری توجہ لاپتا افراد کی تلاش اور انہیں بچانا ہے، لوگوں کو ریسکیو کرنا اور فرسٹ ایڈ کرنا پہلی ترجیح ہے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا خیبرپختونخوا حکومت اپنے وسائل کے مطابق کام کررہی ہے، ریسکیو ہیلی کاپٹر کریش ہوا جس پر بہت دکھ ہے، بونیر کی عوام کا جذبہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا جس چیز کی بھی ضرورت ہے لوگ بھرپور مدد کررہے ہیں، اس وقت سیاست نہیں ہورہی سب ملکر بھائیوں کی مدد کررہے ہیں، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتیں مدد کررہی ہیں۔









