بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کلاوڈ برسٹ کی پیشگی اطلاع دینے والا ڈوپلر ریڈار کیوں دستیاب نہیں؟

اسلام آباد(صغیر چوہدری )ملک کے مختلف علاقوں میں کلاوڈ برسٹ بڑی اصل وجہ کیا ہے اور کلاوڈ برسٹ کی پیشگی اطلاع دینے والا ڈوپلر ریڈار کیوں دستیاب نہیں روزنامہ ممتاز کی تحقیقات کےمطابق شمالی اور بالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کلاوڈ برسٹ کا باعث بنی۔کلائمیٹ چینج ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی اور گرم ہوا فضا میں کیمولونمبس (Cumulonimbus) بادلوں پر اثرانداز ہو رہی ہے، گرم اور نم ہوا بادلوں میں جا کر فورا ٹھنڈی ہو جاتی ہے، گرم اور نم ہوا فضا میں اچانک ٹھنڈی ہونے سے عمودی بادل زمین پر گر جاتے ہیں اور درجہ حرارت زیادہ ہونے سے ہوائی فریکوینسی بڑھ گئی،گرم اور نم ہوا فضا میں جانے سے ویکیوم پیدا ہوتا ہے جس سے بادل پھٹ جاتا ہے اور بوندوں کی صورت میں گرنے والا برساتی پانی ایک وسیع ایریا پر آبشار کی مانند زمین پر گرتا ہے موسمیاتی تبدیلی ذرائع کے مطابق کلاوڈ برسٹ ہونے سے 1 گھنٹے میں 4 انچ بارش ہوتی ہےجبکہ عمومی طور پر بارش کو ماپنے کے لئے نلی میٹر کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے اور 4 انچ بارش 300 ملی میٹر کے برابر ہوتی ہے۔ جو کرہ ارض پر ایک برساتی طوفان میں تبدیل ہوجاتی ہے کلائمیٹ چینج ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات دیوسائی، بابو سر ٹاپ، بونیر، سوات میں کلاوڈ برسٹ ہوا، جبکہ اسلام آباد، چکوال، جہلم اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی کلاوڈ برسٹ ہوا ہے اسی طرح دریائے سندھ اور چناب کے کیچ منٹ کے علاقے میں متعدد کلاوڈ برسٹ ہوئے ہیں موسمیاتی تبدیلی ذرائع کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث 50 سال سے جمی برف یعنی (گلیشیرز) بھی پگھل گئے ہیں شمالی علاقہ جات میں رواں موسم گرما میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے آج بھی سکردو سمیت شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ رہا دوسری روزنامہ ممتاز کو ذرائع نے بتایا کہ ڈوپلر ریڈار سسٹم کلاوڈ برسٹ کی پیشگی اطلاع دے سکتا ہے،لیکن بدقسمتی سے یہ ڈوپلر ریڈار سسٹم ملک کے کسی حصے میں انسٹال نہیں کیے گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو اسوقت سنگین موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس میں پاکستان بھی سرفہرست ہے لیکن ان بدلتے سنگین موسموں کی جان کاری کے لئے اگر جدید آلات کی تنصیب با کی گئی تو پھر اس سے بھی بڑے سنگین موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔