کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعت جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں عارف مصطفی جتوئی، حسنین علی مرزا، معظم علی خان، محمدرفیق، شہریارخان مہر، نندکمارگوکلانی، نسیم اخترراجپر، نصرت سحر شریک تھے۔
اس سے قبل وزیراعظم کی پی ٹی آئی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد کے بعدسندھ میں سیاسی مہم شروع کرنیکا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں سیاسی مہم کی خود قیادت کروں گا تمام اختیارات، وسائل کیساتھ سندھ حکومت کو ایکسپوز کریں گے رمضان اور عید کے بعد سندھ جاوں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین کے آگے ڈٹ کر کھڑے رہیں جس پر اراکین نے جواب دیا کہ وزیر اعظم ہم سب ساتھ ہیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔