بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لکی مروت میں پولیس بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا

لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں پولیس بکتر کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں میانوالی سڑک پر تھانہ صدر کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، پولیس اہلکار محفوظ رہے، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے، اس سے پہلے بھی اسی علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے ہوئے۔