بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پاکستانی طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری: عمان کی حکومت نے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا 

 اگر آپ 23 سال یا اس سے کم عمر پاکستانی طالب علم ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے خواب دیکھ رہے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے ہے! عمان کی حکومت نے کلچر اینڈ سائنٹیفک کوآپریشن پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔
یہ اسکالرشپ نہ صرف تعلیمی اخراجات کو مکمل طور پر کور کرے گی، بلکہ بین الاقوامی سطح پر تعلیمی معیار کے مطابق آپ کو عمان کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔
کن مضامین میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے؟ 
اس اسکالرشپ کے ذریعے منتخب امیدوار عمان کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں جن شعبہ جات میں بیچلر کی سطح پر تعلیم حاصل کر سکیں گے،ان میںانجینئرنگ ، ہیومینٹیز،آئی ٹی ،سائنس اورمیڈیسن شامل ہیں
کون درخواست دے سکتا ہے؟
درخواست دہندگان کے لیے درج ذیل اہلیت کا معیار طے کیا گیا ہے
پاکستانی شہریت ہونی چاہیے
عمر 23 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے
انٹرمیڈیٹ یا مساوی تعلیم (گریڈ 12) گزشتہ تین سال میں مکمل کی گئی ہو
طبی لحاظ سے فٹ ہوں
عمان کی وزارت تعلیم سے مساوات کا سرٹیفکیٹ  حاصل کیا گیا ہو
درخواست کے لیے درکار دستاویزات
قابلِ قبول پاسپورٹ
تعلیمی اسناد (میٹرک و انٹر)
عمانی مساوات کا سرٹیفکیٹ
انگریزی زبان کی مہارت کا ثبوت (اگر دستیاب ہو)
درخواست دینے کا طریقہ اور احتیاطی تدابیر
تمام درخواستیں انگریزی زبان میں جمع کرانی ہوں گی
فائل اپ لوڈ کرتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں
PDF فائل کا سائز 2MB سے زیادہ نہ ہو
تصاویر کی فائل 1MB تک محدود ہو
فائل ناموں میں اسپیشل کیریکٹرز (جیسے % # وغیرہ) استعمال نہ کریں