بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 20 اگست کو ہوگی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 20 اگست کو ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رواں ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی کردی گئی ہے، جس کے مطابق عمر ایوب کے خلاف ریفرنس پر سماعت منگل کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور درخواست گزار بابر نواز کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمر ایوب پر اثاثہ جات میں غلط بیانی اور تفصیلات چھپانے کا الزام ہے۔