بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر امیر مقام کا سیلاب متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی فوری بحالی کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) شہریار سلطان اور جنرل منیجر این ایچ اے سید نواز نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ملک بھر بالخصوص مالاکنڈ ڈویژن میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ سڑکوں، رابطہ پلوں اور انفراسٹکچر کی فوری بحالی کے ہنگامی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ان اہم انفراسٹرکچر کی فوری بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی جو متاثرہ علاقوں میں منقطع شدہ کمیونٹیز کو دوبارہ جوڑنے اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔
این ایچ اے کے حکام نے وفاقی وزیر کو جاری بحالی کے کاموں، زمینی سطح پر درپیش چیلنجز اور تیز رفتار بحالی کے لیے مجوزہ حکمتِ عملیوں سے آگاہ کیا۔

انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر زور دیا کہ وفاقی حکومت، وزیر اعظم شہبازشریف کی براہ راست نگرانی میں، تمام سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں پر متحرک انداز میں کام کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے این ایچ اے حکام کو ہدایات دی کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوتے ہوئے فوری طور پر عوام کی سہولت اور امدادای سامان کی ترسیل کیلئے سڑکوں اور پلوں کو بحال کیا جائے۔

ملاقات میں این ایچ اے سوات کے ڈائریکٹر گوہر علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انور عثمان بھی موجود تھے جنہوں نے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی مقامی ٹیموں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔