بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، زائد کرایہ روکنے کیلئے خصوصی اسکواڈز سرگرم

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خصوصی اسکواڈز تشکیل دے دیے جو پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کے نئے نرخ پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ڈی سی لاہور کے مطابق زائد کرایہ وصول کرنے پر 27 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
ان گاڑی مالکان پر مجموعی طور پر 2.5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
18 گاڑیاں تحویل میں بھی لے لی گئیں جو کرایوں میں کمی کے باوجود پرانے نرخ وصول کر رہی تھیں۔
پس منظر:
حکومت نے 15 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا:
ڈیزل کی قیمت میں 12.84 روپے فی لیٹر کمی ہوئی، نئی قیمت: 272.99 روپے
لائٹ ڈیزل 8.20 روپے سستا ہو کر 162.37 روپے فی لیٹرہو گیا
پیٹرول کی قیمت بدستور 264.61 روپے فی لیٹربرقرار رکھی گئی
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کابراہ راست فائدہ عوام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے اور یہ مہم جاری رہے گی تاکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔