بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےقومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے دو تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اہم سیاسی، قومی اور پارلیمانی امور زیر بحث آئے اور بالآخر مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر پی ٹی آئی کی حمایت پر آمادگی ظاہر کر دی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے، یہ حق پی ٹی آئی کا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر نامزد کرے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن ایک متحد قوت بن کر پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت کئی اندرونی و بیرونی بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ ان حالات میں وسیع تر قومی مفاہمت اور گرینڈ ڈائیلاگ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ صرف سیاسی مکالمے کے ذریعے ہی ہم کسی حل تک پہنچ سکتے ہیں۔