بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی مقبولیت کوبڑا دھچکا لگا، اپنا رویہ بدلنا ہوگا،مصدق ملک

وفاقی وزیرمصدق ملک نےکہا ہے کہ کلائوڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال بن رہی ہے،گلیشئرز پگھلنے سے بھی سیلابی صورتحال کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلائوڈ برسٹ کی وجہ سے بارش میں3 سے 4 گنا تک کا اضافہ ہو جاتا ہے،پچھلے سال سندھ میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب آیا تھا۔
وفاقی وزیر نےکہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کو بہت بڑا دھچکا پہنچا ہے،پی ٹی آئی نے فوج کیخلاف مہم شروع کی ہوئی تھی،جنگ کی وجہ سے اب فوج کیخلاف کوئی مہم نہیں چل رہی۔
انہوں نے کہاکہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک عام پاکستانی کی عزت بحال ہوئی،میرے جوانوں نے اپنے سے بڑی فوج کو گرایا،بھارتی رافیل چڑیوں کی طرح گر رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے الیکشن پر اعتراض کیاتو ہم نے کہا آپ حکومت بنائیں،پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔