کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی ریکارڈ سطح سےتجاوزکرگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 957 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کےبعد 100انڈیکس957پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ 50 ہزار727پوائنٹس کی سطح پرجاپہنچاہے۔
گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 49 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
گزشتہ دوسال میں اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا،دو سال قبل انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس پر تھا، گزشتہ روز 150 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر چکا ہے۔
ریکارڈ یہ بھی ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوپہلے 50 ہزارپوائنٹس تک پہنچنےمیں 26 سال لگے، دوسرے 50 ہزار پوائنٹس صرف 8 سال میں حاصل ہوئےاورتیسرے 50 ہزار پوائنٹس کا سفر صرف 10 ماہ میں مکمل کرلیا گیا۔









