اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسلام کیپیٹل پولیس نے مارکیٹوں، چوکوں اور رہائشی علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کریک ڈاون کے احکامات جاری کردئیے،پیشہ وربھکاریوں کو پک ایند ڈراپ دینے اور سہولت کاری میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام کیپیٹل پولیس نے مارکیٹوں، چوکوں اور رہائشی علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا،آئی جی نے احکامات جاری کردئیے ،پیشہ وربھکاریوں کو پک ایند ڈراپ دینے اور سہولت کاری میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے گا،

بھکاریوں کے سہولت کاروں کی سیف سٹی اور انٹیلی جینس کی مدد سے شناخت کی جارہی ہے،بھیک مانگنے کے بہانے شہریوں کو پریشان کرنے والے پیشہ ور بھکاریوں اور خواجہ سراوں کے خلاف بھی کارروائی شروع ہوگئی،ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف انسداد بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگا۔جو والدین اپنے بچوں کو بھیک مانگنے کے لئے جرائم پیشہ کے ساتھ بھیجتے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،
بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ عناصر جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہوئے ہیں،شہریوں سے گزارش ہے کہ ان بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔پیشہ ور بھکاریوں کے متعلق اطلاع ریسکیو 15 پر دے کر پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس عوام کے تعاون سے شہر کو امن کا گہوارہ بنائے گی۔








