بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینئر صحافی و سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

اسلام آباد(ممتاز نیوز)سینیئر صحافی ،تجزیہ کار سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کو صدر مملکت آصف علی زرداری کا ترجمان مقررکردیا گیا ہے ، وہ کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘ پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ مجھے صدرِ پاکستان کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے،میں اپنی نئی ذمہ داریاں کل سے سنبھالوں گا۔شکریہ۔واضح رہے مرتضیٰ سولنگی ماضی میں ڈائریکٹر جنرل ریڈ یو بھی بھی تعینات رہ چکے ہیں اس کےعلاوہ وائس آف امریکا سمیت متعدد انگریزی اخبارات سے وابستہ رہے اور صحافت میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔