بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

15 سالہ لڑکی کے معدے سے 2 کلو بالوں کا گچھا نکال لیا گیا 

چین کے صوبے ہینان میں ایک حیران کن طبی کیس سامنے آیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک 15 سالہ لڑکی ‘نی نی کے معدے سے تقریباً 2 کلوگرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا۔
نی نی گزشتہ چھ برسوں سے ایک غیرمعمولی عادت کا شکار تھی — وہ مسلسل اپنے ہی بال چباکر نگلتی رہی، جس کے نتیجے میں اس کے معدے میں بالوں اور کھانے کے ذرات کا ایک بڑا گولا بن گیا۔ اسے  شدید پیٹ درد، بھوک کی کمی اور خون کی کمی (انیمیا) کے باعث چلڈرن اسپتال لایا گیا، جہاں معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ اس کے معدے کا بیشتر حصہ اس گولے سے بھرا ہوا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق، نی نی کا معدہ اپنے اصل سائز سے تقریباً دگنا ہو چکا تھا۔ فوری طور پر سرجری کی گئی، جس میں کامیابی سے بالوں کا گچھا نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی سے آپریشن کے پانچ روز بعد نی نی دوبارہ کھانے کے قابل ہو گئی، اور مکمل صحتیابی کے بعد اسپتال سے رخصت ہوئی۔

اپنی زندگی بچانے والے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے نی نی نے مٹھائیوں سے بنا گلدستہ پیش کیا، جس نے عملے کو جذباتی کر دیا۔

ماہرین نے وضاحت کی کہ نی نی جس حالت کا شکار تھی، اسے Trichophagia کہا جاتا ہے — یہ ایک نفسیاتی کیفیت ہے جس میں مریض غیر غذائی اشیاء، خصوصاً اپنے بال، کھانے لگتا ہے۔ ڈاکٹروں نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ اگر بچے ایسی عادات ایک ماہ سے زائد برقرار رکھیں تو فوری طور پر ماہرِ نفسیات یا معالج سے رجوع کریں۔