چین کے وزیرخارچہ وانگ ای پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجودتھے۔ پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے ۔چینی وزیرخارجہ دورے کے دوران چھٹا پاک – چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں چینی وزیر خارجہ اسلام آباد میں ، پاک – چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گےپاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ای اور اسحاق ڈار کریں گے۔
چین کے وزیرخارجہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے








