اسلام آباد(صغیر چوہدری )وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن نے’’ایک بیٹی ایک شجر‘‘ شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا،
شجر کاری مہم کا انعقاد پی ایچ اے ایف آفیسرز ریزیڈنشیا کری روڈ اسلام آباد میں کیا گیا۔منسٹری آف کلائیمیٹ چینج کی جانب میں لگائے جانے والے تمام پودے عطیہ کیے گئے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اور وزیر مملکت کلائمیٹ چینج شزرا منصب علی خان نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ ہم بدترین موسمیاتی تبدیلی کا شکار ملک ہیں۔حالیہ بارشیں، سیلاب اور قدرتی آفات اسکا ایک مظہر ہیں۔ اپنی آئندہ نسلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے شجر کاری بہت ضروری ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔ موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کا واحد حل زیادہ سے زیادہ شجر کاری ہے ۔
وزیر مملکت شزراشجر کاری منصب علی نے کہا کہ اب ہمارا قومی فریضہ بن چکا ہے۔وزیر ہاوسنگ نے کہا کہ درخت لگانے سے زیادہ انکی حفاظت زیادہ اہم ہے۔
درختوں کا کٹ جانا سنگین جرم ہے جسکی سخت سزا ہونی چاہیئے ۔
پی ایچ اے کی بہت اچھی سوسائٹی ہے۔ وزٹ کر کے بہت خوشی ہوئی ۔
شزرا منصب نے کہا کہ وزیراعظم کا ایک اہم پروگرام ہے۔ جس میں بیٹیوں اور خواتین کو شامل کیا جائے گا
خواتین موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ہماری کوشش ہےکہ باتوں کی بجائے اس اہم مسئلے پر کام کریں۔
کلائمیٹ جسٹس پہ ہر ممکن آواز اٹھا رہے ہیں۔
اسلام آباد: ’’ایک بیٹی ایک شجر‘‘ مہم کا آغاز، وفاقی وزراء نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح








