بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف زرداری

 

صدرآصف علی زرداری نے چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چین کے ساتھ فولادی بھائی چارے کے عزم کی تجدید کی۔
صدر آصف زرداری نے چین کے ساتھ فولادی بھائی چارے کے عزم کی تجدید کی اور کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کی ہے۔

صدر نے بیجنگ اور گانسو کے سیلاب پر چین سے اظہار تعزیت کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک-چین اقتصادی راہدرای (سی پیک) پاک-چین مشترکہ وژن کی تکمیل کا اہم ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2026 میں پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایان شان انداز میں منائی جائے گی۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی نسل در نسل قائم ہے۔
صدر مملکت اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔