اگر آپ کو کبھی غلط ای چالان موصول ہوا ہے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای چالان کی درستگی کا عمل مزید آسان کر دیا ہے۔
اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ [echallan.psca.gop.pk](https://echallan.psca.gop.pk) پر ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے شہری نہ صرف اپنا چالان چیک کر سکتے ہیں، بلکہ اگر کوئی غلطی ہو تو شکایت درج کروا کر اس کا فوری ازالہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس نئے “ای چالان ریویو فیچر کے ذریعے صارفین متعلقہ تصاویر اور شواہد بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ شکایت موصول ہونے کے بعد سیف سٹی کی ٹیم موقع سے تصدیق کرے گی، اور اگر غلطی ثابت ہو جائے تو چالان فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔
ای چالان چیک کرنے کے لیے صرف سیف سٹی کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کریں، اور ایک کلک پر اپنے تمام واجب الادا چالانز کی مکمل تفصیلات حاصل کریں۔
یہ قدم شہریوں کے لیے نہ صرف ایک ریلیف ہے بلکہ شفافیت اور فوری انصاف کی طرف ایک مثبت پیشرفت بھی ہے۔









