بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈر جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا ، علیمہ خان کا بیٹوں کی گرفتاری پرردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن  علیمہ خان نے اپنے بیٹوں کی گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے کھل کر کہا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ وہ ڈریں گی، تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔
لاہور میں سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ کس طرح سکیورٹی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کا گھیراؤ کر کے انہیں گاڑی سے نکالا اور لے گئے۔ انہوں نے اس عمل کو “عظیم مقصد کے خلاف دباؤ ڈالنے کی کوشش” قرار دیا۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ اس ظلم سے وہ ناچاہت سے پیچھے ہٹنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں انہوں نے کہاکہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈریں گے، تو ایسا نہیں ہوگا۔ ہم اپنے بھائی کے لیے کھڑے ہیں، کیونکہ وہ حقیقی آزادی کی بات کر رہے ہیں اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہم کوئی خوف نہیں رکھتے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ جو لوگ ان کے بھائی کی ضمانت پر خوشیاں منا رہے تھے، انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے، لیکن “یہ مشکل وقت ہے، لیکن اس کے بعد روشنی ہوگی —ان کے بھائی نے اس عزم کا پیغام بھی دیا ہے: گھبرانا نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف 80 مقدمات درج ہیں اور انہیں علم ہے کہ کسی بھی وقت انہیں بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے، لیکن ان مقدمات کو انہوں نے حکومتی  بوکھلاہٹ اور خوف” کا اشارہ قرار دیا۔