شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں آل پاکستان کنگ آف رنگ کک باکسنگ اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ فائٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں 18فائٹس کے مقابلے ہوئے ۔ اسلام آباد سے( کنگ آف رنگ ) میں 3کھلاڑیوں نے دو گولڈ میڈلز حاصل کئے اور ایک بیلٹ ٹائٹل فائٹ اپنے نام کی جن کا تعلق ون سٹار کنگ فیو مارشل آرٹس اینڈ جمناسٹک اکیڈمی سے تھا ۔ فائٹ جیتنے والوں میں اسلام آباد سے سعید الرحمان اور جاوید خان شامل تھے ۔ ایونٹ کی مہمان خصوصی چیئرمین مسلم لیگ ن ویمن ونگ آزاد کشمیر محترمہ سحرش قمر ملک تھیں جبکہ دیگر اہم شخصیات نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی ۔ محترمہ سحرش ملک نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ سحرش ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں نوجوانوں کے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ دینگے ۔ ایونٹ کے شاندار انعقاد پر محترمہ سحرش قمر نے تمام انتظامیہ کو مبارکبادبھی دی ۔
کنگ آف رنگ فائٹ کا انعقاد ، سعید اور جاوید کامیاب








