بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایوانِ صدر میں سفیروں کی آمد، صدر مملکت کو اسنادِ سفارت پیش

صدرِ آصف علی زرداری سے مختلف ممالک کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی اور اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے نمائندے شامل تھے۔
ایوانِ صدر پہنچنے پر معزز سفیروں کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد ان کی صدرِ پاکستان سے باضابطہ ملاقات ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری نے تمام سفیروں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ممالک کے ساتھ  تجارت، معیشت، ثقافت اور بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ سفارتی تعلقات صرف حکومتوں کے درمیان ہی نہیں، بلکہ اقوام کے درمیان باہمی احترام، مفاہمت اور دوستی کے فروغ کا ذریعہ بھی ہوتے ہیں۔