بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں انٹرنیٹ بحال، کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں موبائل ڈیٹا سروس دوبارہ فعال

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری! صوبے کے مختلف اضلاع میں کئی دنوں بعد موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کو بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر دوبارہ فعال کیا گیا۔ یاد رہے کہ صوبے بھر میں انٹرنیٹ سروس 6 اگست سے معطل تھی، جس کی وجہ سے طلبہ، کاروباری افراد اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار تھے۔

گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ نے فوری طور پر موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے احکامات دیے تھے، جس پر آج عملدرآمد کرتے ہوئے شہریوں کو سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

عوامی حلقوں نے انٹرنیٹ بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی مسائل بھی حل ہوں گے۔