واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی قرعہ اندازی رواں سال دسمبر میں کینیڈی سینٹر، واشنگٹن میں منعقد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے، جسے تاریخ کا سب سے بڑا عالمی کھیلوں کا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
🏆 The stage is set.
🌟 The FIFA World Cup 26™ Final Draw
🗓️ 5 December
🌎 Washington, D.C.
📍 The Kennedy Center#WeAre26 | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/AVBgG8vlSr— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) August 22, 2025
اس موقع پر فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو بھی وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 48 ٹیمیں شریک ہوں گی اور کل 104 میچز کھیلے جائیں گے۔
ڈرا کے مطابق 48 ٹیموں کو 12 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 نہ صرف ٹیموں کی تعداد بلکہ ایونٹ کے حجم اور شائقین کے جوش و خروش کے لحاظ سے بھی ایک تاریخی موقع ثابت ہونے جا رہا ہے۔









