بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر:ٹیکس چوروں کے خلاف نجی مخبروں کی مدد لینے پر غور

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےٹیکس چوری روکنے کے لیے ایک نیا اور منفرد اقدام زیرِ غور لانا شروع کر دیا ہے۔ ادارہ اب ممکنہ طور پرنجی شعبے کے مخبروں کی مدد لینے جا رہا ہے، جو ٹیکس چوروں کے خلاف معلومات فراہم کریں گے۔
ٹیکس چوروں پر نظر رکھنے کے لیے نیا ماڈل
ایف بی آر کی جانب سے ایسی کمپنیوں یا افراد کو شامل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جوٹیکس چوری کی مستند معلومات فراہم کریںگے۔ ان معلومات کی بنیاد پر ایف بی آر کارروائی کر کےرقم وصول کرےگااور اس وصول شدہ رقم کا5 سے 10 فیصد حصہ بطور انعام مخبر کو دے گا۔یہ ماڈل دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی سے اپنایا جا چکا ہے، جہاں مخبر سسٹم ٹیکس چوری کے خلاف مؤثر ہتھیار ثابت ہوا ہے۔
ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت بھی دوبارہ متوقع
کئی سال کے وقفے کے بعد ایف بی آرٹیکس ڈائریکٹری کی دوبارہ اشاعت پر بھی غور کر رہا ہے، جس میں عوامی شخصیات اور دیگر افراد کی ٹیکس معلومات شائع کی جاتی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بھی شفافیت بڑھانااورٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے۔
کیا بدلاؤ آئے گا؟
ٹیکس چوری کی نشاندہی آسان ہوگی، باخبر شہری اور کمپنیاں قانونی معاون بن سکیں گی، ایف بی آر کے پاس براہ راست، زمینی حقائق پر مبنی معلومات دستیاب ہوں گی ، قومی خزانے میں اضافہ ہوگا۔
یہ تجویز اب غور کے مراحل میں ہے، اور اگر نافذ ہو گئی تو ٹیکس چوروں کے لیے گھیرا مزید تنگ ہو جائے گا، اور ایماندار ٹیکس دہندگان کو زیادہ مؤثر نظام میسر آئے گا۔