پاکستان میں مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیشل اسپیل شروع ہونے والا ہے، اور محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میںمزید بارشوں اور ممکنہ خطرات سے خبردار کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، وسطی پنجاب اورخطہ پوٹھوہار میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ کچھ علاقوں میںموسلا دھار بارش سے ندی نالوں میںطغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ہے۔
کن علاقوں کو زیادہ خطرہ ہے؟
چترال، سوات، شانگلہ اور بونیر میں ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے،ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی کے ندی نالے بھی بھر سکتے ہیں،اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات، شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں طغیانی کا خدشہ موجود ہے،لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ،مری، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔
⚠ این ڈی ایم اے کی وارننگ
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹلا نہیں۔ ان کے مطابق آئند ہ دو ہفتے نہایت اہم اور خطرناک ہو سکتے ہیں، اور عوام کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
✅ احتیاطی تدابیر
نشیبی علاقوں کے رہائشی پانی کی سطح پر نظر رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں میں الرٹ رہیں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے محکمہ موسمیات اور NDMA کی ہدایات پر نظر رکھیں۔
بارشوں کا نیا سلسلہ، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ








