پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے **وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اورپی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن لاہور میں کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے دونوں امیدواروں کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
رانا ثناء اللہ کی پیشی
رانا ثناء اللہ خود **الیکشن کمیشن لاہور کے دفتر پہنچے جہاں ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ سکروٹنی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک خالد کھوکھر اور دیگر وکلا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سلمیٰ اعجاز کی نامزدگی
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کے کاغذات بھی منظور کر لیے گئے۔ اس موقع پرپارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ بھی موجود تھے۔
کب ہوگا الیکشن؟
ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ تمام امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی مکمل ہو چکی ہے اور ا ب سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب 9 نومبر کو ہوگا۔
نشست کیوں خالی ہوئی؟
یہ نشست پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، جنہیں 9 مئی کے مقدمات میں سزا ہونے کے بعد سینیٹ سے فارغ کر دیا گیا تھا۔









